بھارت میں اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا۔
دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے مظاہرے میں فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگاتے مظاہرین نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور رفح پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔
مظاہرین نے مودی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بھارت اسرائیل کی دفاعی مصنوعات کا بڑا خریدار ہے، غزہ جنگ کے دوران بھی اسرائیل سے بھارت کو فوجی سامان کی برآمدات جاری ہیں۔