بھارتی آبادی کے 14 فیصد مسلمانوں کی لوک سبھا میں نمائندگی 5 فیصد سے بھی کم ہے۔
بھارت میں عام انتخابات کے دوران 78مسلمان امیدوار وں میں سے صرف 24 مسلمان اراکین پارلیمنٹ کامیاب ہوئے۔ جن نشستوں پر مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ان میں سے 14 ایسی نشستیں ہیں جہاں مسلم کمیونٹی اکثریت میں ہے۔
کامیاب ہونےوالے تمام مسلمان امیدواروں کی وابستگی اپوزیشن اتحاد ،انڈیا سے ہے۔
واضح رہےکہ 2019 کے انتخابات میں 26 مسلمان امیدوار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔
بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کیں جس کے بعد نریندر مودی تیسری مرتبہ بھارت کے وزیراعظم بنیں گے جب کہ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ نے مودی کے مینڈیٹ کو بڑا جھٹکا دیا اور لوک سبھا کی 234 نشستیں جیتیں۔