بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، ہنگامہ آرائی میں 2 افراد ہلاک


نئی دلی: بھارت میں لوک سبھا (قومی اسمبلی) کے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے دوران 20 ریاستوں میں 91 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

بھارتی انتخابات 7 مختلف مراحل میں ہونا ہیں جس کے دوران مقررہ تاریخوں پر مختلف ریاستوں میں پولنگ ہونا ہے۔

گزشتہ روز آندھرا پردیش، ارون چل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، مقبوضہ جموں کشمیر، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا سمیت دیگر ریاستوں میں پولنگ ہوئی اور ہنگامہ آرائی کے دوران 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 18 اپریل کو 13 ریاستوں میں97 نشستوں پر پولنگ ہوگی اور ساتوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں