بھارتی اداکار نے ’اذان‘ کا احترام کر کے سب کے دل جیت لیے

بھارتی اداکار نے ’اذان‘ کا احترام کر کے سب کے دل جیت لیے


بھارتی ٹیلی ویژن اداکار کرن کندرا نے اپنے ایک اقدام سے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کا دل جیت لیا۔

ہوا کچھ یوں کہ اداکار  اپنے نئے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں پریس کانفرنس کررہے تھے جہاں بےشمار لوگ موجود تھے۔

ایسے میں  کرن کندرا اچانک اذان کی آواز سن کر میڈیا کو اذان کے احترام میں 2 منٹ کیلئے خاموشی اختیار کرنے کا کہتے ہیں اور خود بھی خاموش ہوجاتے ہیں۔

بھارتی اداکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں