بھارتی اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرلی


 ممبئی: 

بھارتی اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنناڈا فلموں میں کام کرنے والے اداکار سشیل گوڑا نے خودکشی کرلی، 32 سالہ اداکار ریاست کرناٹکا کے شہر منڈیا میں اپنے فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق سشیل گوڑا لاک ڈاؤن کے بعد سے معاشی تنگ دستی کاشکار تھے تاہم خودکشی کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے بھی خودکشی کرلی تھی، پولیس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی ممبئی میں واقع ان کے گھر میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی جب کہ خودکشی کی کیا وجہ تھی اور انہوں نے کن وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا اس حوالے سے تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں