معروف پاکستانی فنکار فیروز خان کی بھارتی ساتھی اداکارہ گیتھیکا تیواری نے سوشل میڈیا پر اداکار کے ہمراہ رومانوی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ گیتھیکا کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ غالباً یہ ویڈیو اداکارہ نے فیروز خان کے ہمراہ آنے والی اپنی فیچر فلم سے لی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ کو فیروز خان کے ہمراہ پول میں دیکھا جا سکتا ہے۔
گیتھیکا تیواری نے یہ رومانٹک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر سرخ دل بنایا ہے۔
فیروز خان کی اور گیتھیکا تیواری کی فیچر فلم کے اس سین میں اداکارہ کو رومانٹک موڈ میں جبکہ فیروز خان کو حیران دکھایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی میں اداکار فیروز خان نے بھارتی اداکارہ گیتھیکا کے ساتھ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ، فیچر فلم سے متعلق اعلان کیا تھا۔
اس فیچر فلم کی ہدایتکاری ذوالفقار علی دے رہے ہیں، بلال قریشی اس نئے پروجیکٹ کے ایگزٹیو پروڈیوسر ہیں جبکہ ڈی پی او اسد ممتاز ہیں۔
یہ فلم کب ریلیز ہوگی اس سے متعلق تو تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں البتہ اس کی شوٹنگ کے دوران دونوں فنکاروں میں خوب دوستی جمی تھی۔
اداکارہ گیتھیکا نے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران فیروز خان کے ساتھ متعدد بار تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے اِنہیں شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی قرار دے دیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، فیروز خان کی دوسری اہلیہ ذہنی امراض کی ڈاکٹر ہیں جن کا نام زینب ہے۔
اداکار و گلوکار فیروز خان کی اپنی پہلی اور سابقہ اہلیہ سے 2023 میں طلاق ہو چکی ہے، فیروز خان نے پہلی اہلیہ علیزا سلطان سے دو بچے بھی ہیں۔