بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ فیملی نے زہر کھا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی

بھارتی اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ فیملی نے زہر کھا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی


بھارت میں ایک اداکارہ کی دھمکیوں سے تنگ شخص نے اپنی بیوی اور ماں کے ساتھ زہر کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجن کے علاقے لوہے کے پُل سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی نے زہر کھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی، زہر کھانے والی دو خواتین اور ایک مرد اس وقت تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ویڈیو میں ایک شخص بتا رہا ہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جو غیر اخلاقی فلموں میں کام کرتی ہے وہ انہیں مسلسل دھمکیاں دے رہی ہے اور ان سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا متاثرہ شخص کہہ رہا ہے کہ رم جھم نامی اداکارہ نے اسے پہلے بھی جیل میں بند کروایا تھا اور اب دوبارہ سے رقم کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ہمارے پاس اتنی رقم نہیں کہ اسے دیں، ہم اداکارہ کی روز روز کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہر کھا رہے ہیں تاہم متاثرہ شخص کی جانب سے ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اداکارہ ان سے رقم کا مطالبہ کیوں کر رہی ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور بہت جلد پتہ چل جائے گا کہ سارا معاملہ کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں