بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی

بھارتی اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی


معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک کار حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روبینہ دلیک 10 جون کو اپنی کار کے ایک ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی تھیں۔

اس کار حادثے کے بارے میں اداکارہ کے شوہر، ابھینو شکلا نے ٹوئٹر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔

 انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دو گاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’روبینہ اس وقت گاڑی میں تھیں جنہیں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا‘۔

بعد ازاں، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ٹوئٹ کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’اس حادثے میں میرے سر اور کمر کے نچلے حصے میں چوٹ لگی ہے جس کی وجہ سے میں صدمے میں مبتلا ہوگئی تھی لیکن اب سب کچھ ٹھیک ہے‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’لا پرواہ ٹرک ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جاچکی ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ سڑک پر ہوشیار رہیں، یہ اصول ہماری اپنی حفاظت کے لیے بنائے جاتے ہیں!‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں