‘بھارتیوں کو گائے کا گوبر ایٹمی حملے سے بچائے گا’


ایک بھارتی افسر نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کا گوبر انہیں ایٹمی حملے کے بعد جوہری تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔

بھارتی سول ڈیفنس کے افسر کا ایک ٹی وی شو میں دیا گیا یہ بیان اس وقت سوشل میڈیا پر مذاق بنا ہوا ہے ۔

مذکورہ افسر کا کہنا ہے کہ ‘جب میں ناگپور بم ڈسپوزل کی ٹریننگ لینے گئے تو وہاں بتایا گیا کہ امریکا نے ایٹمی بم گرنے کی صورت میں اپنی 40 فیصد آبادی کو تابکاری کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے مہنگے سینٹرز بنا رکھے ہیں جس پر ہم نے پوچھا کہ بھارت اس سے اپنے آپ کو کیسے بچا سکتا ہے؟’

گفتگو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہاں ہمیں جواب ملا کے کھائی کھودیے، اس کے اوپر لکڑی کی بَلیاں رکھیے، پتے رکھیے اور اس کے اوپر گائے کے گوبر کی ڈیڑھ فٹ تک کی تہہ لگا دیں تو بھارت جوہری تابکاری سے بچ جائے گا۔

بھارتی افسر نے مزید کہا کہ ناسا نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے ایٹمی تابکاری سے گائے کا گوبر بچاتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے بھی اس بیان کی ویڈیو اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی اور لکھا کہ ناسا نے بلاشبہ ثابت کر دیا ہے کہ گائے کا گوبر جوہری تابکاری سے بچاتا ہے۔

اس موقع پر شو کے میزبان نے مزاحیہ مسکراہٹ دیتے ہوئے ان کی بات دہرائی کہ یعنی گائے کے گوبر کے ذریعے ایٹمی تباہی روکی جاسکتی ہے۔

میزبان کے علاوہ شو میں موجود دیگر سیاسی بھارتی مہمان بھی ہنسنے لگے۔

ایسے میں میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی نیوز شو کی مذکورہ ویڈیو پر مزاحیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ ثابت ہوا کہ بلا شبہ ناسا اس کا ذمہ دار ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئیٹ کے آخر میں واضح بھی کیا مذہب پر تنقید نہیں کی گئی ہے اس کا احترام برقرار ہے


اپنا تبصرہ لکھیں