بھارت، کمپنی نے شوگر کی مریضہ کو نوکری سے نکال دیا

بھارت، کمپنی نے شوگر کی مریضہ کو نوکری سے نکال دیا


ایک کمپنی نے ذیابیطس کی مریض خاتون ملازم کو نوکری سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر خاتون ملازم نے اپنی کہانی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسے طبی مسائل کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا اور اس کا سامان بھی واپس گھر بھیج دیا گیا۔

خاتون نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ اس کے باس نے اسے پیغام بھیج کر سامان گھر بھیجنے سے متعلق آگاہ کیا۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر کی ہدایت بھی باس کو بھیج سکتی تھی۔

خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین نے اس سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں