میلبورن: بگ بیش میچ میں میلبورن اسٹارز کے بولر لانس مورس نے تیز رفتار گیند سے میلبورن رینیگیڈز کے اوپنر شان مارش کا بیٹ توڑدیا۔
میلبورن اسٹارز کے بولر لانس مورس نے تیز رفتار گیند سے میلبورن رینیگیڈز کے اوپنر شان مارش کا بیٹ توڑدیا۔
ویسٹرن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پیسر کا یہ بگ بیش میں ڈیبیو میچ بھی تھا، انھوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں 139 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کی جس پر حریف بیٹسمین شان مارش کا بیٹ 2 ٹکڑے ہوگیا۔