بگ باس کی نکی تمبولی بھی کورونا کاشکار ہوگئیں

بگ باس کی نکی تمبولی بھی کورونا کاشکار ہوگئیں


بگ باس کے سیزن 14 کی مقبول ترین فائنلسٹ نکی تمبولی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

انسٹاگرام پر نکی تمبولی نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

نکی نے لکھا کہ آج صبح میں کورونا مثبت کا تجربہ کرچکی ہوں، میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق تمام احتیاطی تدابیر اور ادویات لے رہی ہوں۔

نکی تمبولی نے اپنی پوسٹ میں ان سے ملنے والے افراد کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ میری ان تمام افراد جن سے میں گزشتہ کچھ روز کے دوران رابطے میں رہی ہوں وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔

نکی تمبولی نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی محفوظ رہیں، ماسک پہنیں، باقاعدگی سے اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور سماجی دوری اختیار کریں۔

خیال رہے کہ نکی تمبولی سے قبل بھی بالی وڈ اداکار رنبیر کپور ، ان کی والدہ نیتو کپور ، ورون دھون ،کریتی سینن اور امیتابھ بچن سمیت کئی اداکار عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں