اگر آپ بھارت کا مشہور ریئلٹی شو بگ باس دیکھتے ہیں تو اس میں آپ نے ایک آواز تو ضرور سنی ہو گی اور آپ جاننا بھی چاہتے ہوں گے کہ وہ آواز کس کی ہے۔
آج ہم آپ کو اس شخص کا بتائیں گے جو خود شو کے بگ باس ہیں۔
لوگوں کا ماننا ہے کہ اس شو کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ شو کے میزبان سپر اسٹار سلمان خان ہیں لیکن ان کے علاوہ اس شو کی ایک اور وجہ بھی ہے اور وہ ہیں خود بگ باس۔
اگرچہ بگ باس کبھی شو میں جلوہ گر نہیں ہوئے لیکن ان کی آواز ہی اس شو کی پہچان ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں یہ آواز کس کی ہے؟
اس بہترین آواز کے مالک اتُل کپور ہیں جو پیشہ سے ایک وائس اوور آرٹسٹ ہیں جنہوں نے کئی غیر ملکی اور ہندی فلموں کو اپنی آواز دی ہے، وہ سال 2006 سے بگ باس سے جڑے ہیں۔
اس کے علاوہ اتُل کپور نے آئرن مین کی تینوں سیریز اور ایوینجرز جیسی فلموں میں اپنی آواز دی ہے۔