اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی تذکرہ رہا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے، جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمارے بیانیے کو تقویت ملے گی۔
اس دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ترقیاتی فنڈز جاری نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگادیے جس پر عمران خان نے ارکان کو جلد فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی