بچوں کو دی جانے والی فائزر کورونا ویکسین غیرموثر، خوراک بڑھانے کا فیصلہ

بچوں کو دی جانے والی فائزر کورونا ویکسین غیرموثر، خوراک بڑھانے کا فیصلہ


 واشنگٹن: 

دنیا کی سب سے بڑی فارمیسی کمپنی فائزر نے بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین کو موثر بنانے کیلئے خوراک میں اضافہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائزر نے کہا ہے کہ 2 سے 5 سال تک کے بچوں پر کیے گئے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ بچوں کو دی جانے والی کورونا ویکسین مطلوبہ مدافعت پیدا کرنے میں غیر موثر رہی ہے۔ اس لیے ویکسین کے کورس میں 2 خوراکوں کے بجائے 3 خوراکیں شامل کی جارہی ہیں۔

کمپنی نے اپنے ڈیٹا کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 6 ماہ سے 5 سال تک کے بچوں کو لگائی جانے والی ویکسین کی خوراکوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بچوں کے اعلیٰ سطح پر تحفظ کیلئے ویکسین کی 2 خوراکیں دیئے جانے کے دو مہینے بعد پھر 3 مائکروگرام کی تیسری خوراک کا انتظام کیا جائے گا جسکے نتائج جاری مطالعے میں شامل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ برائے صحت اور انسانی خدمات کے ماتحت ادارے سینٹرز فار ڈزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے مطابق 5 سے 11 سال کے بچوں کو دی گئی فائزر کورونا ویکسین سے اب تک قلبی سوزش کے 8 کیسز سامنے آچکے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں