بوہرا فرائڈ فش


ایک الگ قسم کی فرائڈ فش جسے عام ترکیب سے بدل کر بنایا جاتا ہے۔ یہ ترکیب کراچی کی بوہرا کمیونٹی سے لی گئی ہے اسی لیے اسکا نام بوہرا فرائڈ فش ہے۔ یہ ایک مزےدار ڈش ہے جو آلو کے گولے یا کوفتوں کی شکل میں بنائی جاتی ہے۔ اسے زیادہ تر مین کورس کے طور پر گھر کے عشائیوں اور تقریبات میں بنایا جاتا ہے۔

 اجزاء

    • پینگیسیّس بغیر کانٹے کی½ کلو
    • لہسن کا پیسٹ1 چائے کا چمچ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • لال مرچ پاؤڈر1 چائے کا چمچ
    • لیمو کا رس1 چائے کا چمچ
    • انڈا1 عدد
    • سرکہ1 کھانے کا چمّچ
    • پاپے کا چورا1 کپ
    • نمکحسبِ ذائقہ
    • کٹی ہوئی لال مرچ1 چائے کا چمچ
    • تیلتلنے کے لیے

ترکیب

  • ایک باﺅل میں لہسن کا پیسٹ، نمک، لال مرچ پاﺅڈر، لیمو کا رس، انڈہ اور سرکہ ڈال کر پھینٹ لیں۔
  • اب اس آمیزے میں مچھلی کے ٹکڑے ڈال کر میرینیٹ کرلیں۔
  • اسے ڈھک کر 30 منٹ کے لیے میری نیٹ ہونے دیں۔
  • پاپے کے چورے میں نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
  • اب مچھلی کے ٹکڑے چورے سے کوٹ کرلیں۔
  • ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور مچھلی کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔
  • اب اس کو ٹیشو پر نکال کر رکھ دیں تاکہ تیل جذب ہوجائے۔
  • بوہرا مچھلی تیار ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں