بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کو جنوبی میں شیڈول دورہ پاکستان کے حوالے سے رواں ہفتے پتہ پتہ چل جائے گا۔
بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی رپورٹ جمع کرا چکا لیکن دورے کا فیصلہ بنگلہ دیشی حکومت کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیش کو دورے کے دوران کراچی میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی پیشکش کی تھی اور جب اس بارے میں نظام الدین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ثانوی سوال ہے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی کی بنگلہ دیش کو کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی تجویز
انہوں نے کہا کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کے حوالے سے بات چیت سے قبل ہم پاکستان میں سیکیورٹی مسائل کے سبب حکومتی ہدایات کے منتظر ہیں، ہمیں حکومت کی اجازت درکار ہے اور پہلے ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم دورہ کرسکتے ہیں یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں کیونکہ یہ دورہ اگلے ماہ شیڈول ہے، ہمیں امید ہے کہ صورتحال واضح ہو جائے گی اور ہمیں پتہ چل جائے گا کہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے یا نہیں۔
بھارت کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد بنگلہ دیش مزید کچھ عرصے تک دوبارہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
کرک انفو کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھرپور پریکٹس کے بغیر اپنے کھلاڑیوں کو دوبارہ ڈے نائٹ ٹیسٹ کھلانے کا خواہاں نہیں، موجودہ شیڈول کے ساتھ ان کا دورہ پاکستان میں ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے سیزن کا اختتام 17جنوری کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم کی 10سال بعد واپسی
بنگلہ دیس کے دورہ پاکستان کا آغاز 23 جنوری کو ہو گا جس میں تین ٹی20 اور ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20فروری سے پاکستان سپر لیگ کا آغاز ہونا ہے اور اور اس صورت میں بنگلہ دیش کو ڈے نائٹ پریکتس میچ کی صورت میں اس سے قبل پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان گزشتہ 8سال سے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کا تجربہ کر رہا ہے جہاں 2011 میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کا انعقاد نارنجی گیند سے کیا گیا تھا جبکہ قومی ٹیم اب تک 4ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے