ڈھاکا:
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت ڈھاکا پلوٹون نے رنگپور رینجرز کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح الیون نے9 وکٹ پر 145 رنز بنائے، شاداب خان نے 31 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، آصف علی9 اور فہیم اشرف 5 رنز بناپائے،رنگپور رینجرز کی ٹیم15.3 اووورز میں 84 رنز پر ہمت ہارگئی، فہیم اشرف اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں اڑائیں۔
قبل ازیں پہلے میچ میں کھلنا ٹائیگرز نے کومیلا واریئرز کو 34 رنز سے ہرایا، فاتح الیون نے 2 وکٹ پر 179 رنز بنائے، ریلی روسو71 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے، حریف سائیڈ 145 رنز بنا سکی، عامر نے 2 شکارکیے۔