لاہور:
شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے دوران ایشین الیون اور ریسٹ آف ورلڈ الیون کے مابین 2 میچ بھی کھیلے جائیں گے، موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز کے ایک ساتھ ایکشن میں نظر آنے کی توقع نہیں کی جاسکتی تاہم بی سی سی آئی کے جوائنٹ سیکریٹری جائش جارج نے صورتحال واضح کردی ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پیغام مل چکا، کوئی پاکستانی کرکٹر ایشین الیون میں شامل نہیں ہوگا، اسی لئے کسی بھی پیچیدہ صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، دونوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت کیلیے بھارتی کرکٹرز کا انتخاب بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی کریں گے۔