بنگلا دیشی ڈومیسٹک بائیوببل میں ’اجنبی‘ گھس گیا

بنگلا دیشی ڈومیسٹک بائیوببل میں ’اجنبی‘ گھس گیا


ڈھاکا: 

ڈھاکا پریمیئر لیگ کے دوران قائم بائیو سیکیور ببل میں اجنبی کی انٹری نے کھلبلی مچادی،  بنگلا دیشی بورڈ  نے ڈومیسٹک ایونٹ کے دوران بائیو ببل قواعد کی خلاف ورزی کی تحقیقات شروع کردیں۔رپورٹ کے مطابق یہ خلاف ورزی بنگہ بندھو لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کے پریکٹس سیشن میں ہوئی ہے، اس معاملے کا بی سی بی اور کرکٹ کمیٹی آف ڈھاکا میٹروپولس نے فوری نوٹس لیا ہے، سی سی ڈی ایم کے چیئرمین قاضی انعام احمد کا کہنا ہے کہ بورڈ اور ہم نے اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔

ہمیں اس واقعے پر بہت افسوس ہوا، ہماری ٹیموں کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے سب سے اہم ہے،ہم نے بائیو سیکیور ببل کے قواعد پر عملدرآمد بنانے کے لیے خاصی بڑی رقم خرچ کی ہے، جس میں ٹیموں کو ہر ممکن بہترین رہائش اور دیگر سہولیات بہم پہنچانا شامل ہیں، اس واقعے کے تناظر میں ہم مزید احتیاطی اقدامات کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق شکیب الحسن گذشتہ دن گراؤنڈ پر پریکٹس کررہے تھے کہ ایک غیرمتعلقہ شخص گراؤنڈ میں پہنچ گیا تھا، جس پر بورڈ حکام کی جانب سے بھی برہمی کا اظہار کیا جارہا اور اس بات کا پتہ چلایا جارہا ہے کہ آخر اس شخص کی سخت ترین بائیوسیکیور ببل میں انٹری کس طرح ممکن ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں