بنگلادیشی عبوری حکومت کے معاون و مشیروں کیلئے 18 لگژری گاڑیاں مختص

بنگلادیشی عبوری حکومت کے معاون و مشیروں کیلئے 18 لگژری گاڑیاں مختص


بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر اور مشیروں کیلئے 18 لگژری گاڑیاں مختص کردی گئیں۔

ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت آج حلف اٹھائے گی۔

ڈاکٹر یونس فرانس سے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئے ہیں جہاں صدر محمد شہاب الدین نئی عبوری حکومت سے حلف لیں گے، عبوری حکومت ابتدائی طور پر تقریباً 15 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر اور مشیروں کے لیے 18 گاڑیاں تیار کی گئی ہیں، عبوری حکومت کی کابینہ کے اراکین آج رات حلف اٹھائیں گے، کابینہ ڈویژن نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق عبوری حکومت کے اراکین کیلئے مختص کی گئی گاڑیاں ان کی رہائش گاہوں سے بنگبھابن تک پہنچائیں گی تاکہ حلف برداری کی تقریب میں شریک ہو سکیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیشی وزیرِ اعظم حسینہ واجد ایک ماہ سے جاری عوامی احتجاج  کی وجہ سے گزشتہ پیر کو استعفیٰ دینے کے بعد  ملک سے فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں