بنگلادیش کی سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمتوں کے کوٹے سے متعلق فیصلے کو بنگلادیش کی حکومت آج باضابطہ طور پر قبول کر لے گی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ڈھاکا اور دیگر شہروں میں دوسرے روز بھی حالات پرسکون ہیں جبکہ کرفیو برقرار اور انٹرنیٹ، ٹیلی کام سروس بدستور بند ہے۔
مظاہرین نے حکومت کو 8 مطالبات پورے کرنے کے لیے 48 گھنٹے دیے تھے۔
بنگلادیش کی وزیرِ اعظم حسینہ واجد سے پُرتشدد کریک ڈاؤن پر معافی اور یونیورسٹی دوبارہ کھولنے کے مطالبات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش میں ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں 163 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔