بنگالی فلم امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای میں 17 مارچ کو ریلیز ہوگی

بنگالی فلم امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای میں 17 مارچ کو ریلیز ہوگی


بنگالی فلم ’دوستو جی‘ بیک وقت امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای میں 17 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

یہ فلم امریکا کی 26 ریاستوں کے 75 شہروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ پریمیئر نیویارک میں ہوگا۔

دوستو جی دو ہندو اور مسلم بچوں پالاش اور شفیق کی دوستی کی کہانی ہے۔

2021 کے لندن فلم فیسٹیول میں بھی اس فلم کی نمائش ہوچکی ہے، مجموعی طور پر دوستو جی 26 ممالک کے 32 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز میں دکھائی جاچکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں