میلبورن:
جیک فریزر میک گرک گذشتہ دنوں ٹیم ممبران کے ہمراہ جنوبی افریقہ میں سفاری پارک کی تفریح کے دوران بندر نے منہ پر نوچ لیا تھا، واقعے کے 7 یوم تک انھیں اس حوالے سے ضروری ٹریٹمنٹ لینے کی ہدایت دی گئی تھی،ٹیم انتظامیہ نے میڈیکل اسٹاف اور پلیئر کے فیملی ممبران سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کرلیا، وہ وطن واپس جاکر ضروری علاج کرائیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایونٹ میں اپنے 2 اختتامی میچز کیلیے فریزر کا متبادل بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔