بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 16 نئے مریض سامنے آگئے


کوئٹہ: بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 16 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد 15 روز کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 541 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں منگل کو کورونا وائرس کے 455 ٹیسٹ کیے گئے اور ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کورونا وائرس کے 16 نئے مریض سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق 15 ستمبر سے اب تک 15 روز کے دوران محکمہ صحت کے عملے کی جانب سے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے 6114 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس کے 6114 ٹیسٹ میں سے مثبت رزلٹ کے مریضوں کی کُل تعداد 541 ہے جب کہ منفی رزلٹ کی کل تعداد 5573 ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں