بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی شہید میجر بابر خان نیازی کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے شہید میجر بابر نیازی کے معصوم بیٹے کو سینے سے لگا لیا اور کہا کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لئے اپنی جان قربان کی، میجر بابر شہید کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کی عوام اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عوام ، فوج، عدلیہ ، اور انٹیلی جنس اداروں سمیت ہم سب نے لڑنی ہے، بلوچستان میں امن بحال کرکے عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری آئینی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔