بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ


رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے صدر خالد مگسی پر بلوچستان کے علاقے نوتال کے قریب فائرنگ کی گئی ہے تاہم وہ حملے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

ایم این اے خالد مگسی کی گاڑی پر نوتال کے قریب فائرنگ کی گئی جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گئے۔

قاتلانہ حملے پر خالد مگسی کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

نوابزادہ خالد مگسی باپ پارٹی کے مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں