بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پرامن رہے، چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے، فواد حسن فواد

بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پرامن رہے، چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے، فواد حسن فواد


نگران وفاقی وزیر فود حسن فواد نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آئے مظاہرین مکمل پر امن رہے،چند مقامی افراد نے مسائل پیدا کیے۔

اسلام آباد میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور جن کی شناخت ہوگئی ہے ان کو رہا کردیا گیا ہے، وفاقی و زیراطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ مظاہرین سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی، حکومت کی طرف سے فواد حسن فواد نے بات چیت کی۔

نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے بتایا کہ اچھی خبر لے کر آئے ہیں، مظاہرین کو ایچ 9 اور پھر ایف 9 پارک کی تجویز دی گئی تھی، کچھ مقامی افراد نے چہرے ڈھانپ کر صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کی،گزشتہ 23 روزسےکچھ لوگ پریس کلب کے سامنے بیٹھےہوئے تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق رپورٹ کل عدالت میں پیش کی جائے گی صرف وہ لوگ تحویل میں ہیں جن کی شناخت نہیں ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں