وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات ہوگی جس میں پیپلزپارٹی وفاقی بجٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوگی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا چار رکنی وفد ملاقات میں شریک ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف، ارکان قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ اور نوید قمر شامل ہوں گے۔
ملاقات میں حکومت کی جانب سے وزیراعظم کی مشیر رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی بجٹ سے متعلق اپنے خدشات پیش کرے گی، ملاقات میں سندھ کے این ایف سی کے معاملات بھی زیر غور لائےجائےگے، جب کہ پیلز پارٹی پنجاب میں بیوکریسی کے متعلق خدشات پیش کرےگی۔