بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف مہم کا اعلان


کراچی: 

ڈی آئی جی ٹریفک نے رمضان المبارک کے بعد بڑے پیمانے پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا اعلان کردیا۔

گزشتہ روزوفاق ایوان ہائے تجارت وصنعت میں تاجروں اورصنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے 12 لاکھ چالان کیے ہیں جبکہ ون وے کی خلاف ورزی پر 4 ہزار مقدمات درج کیے گئے ہیں ڈی آئی جی ٹریفک نے رمضان المبارک کے بعد بڑے پیمانے پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا اعلان کردیا۔

انھوں نے بتایا کہ خصوصی مہم کے لیے 6 پوائنٹس بنائے گئے تھے خصوصی مہم کا اعلان اس لیے پہلے کر رہے ہیں تاکہ اگر کسی شہری کے پاس ہیلمٹ نہیں ہے تو وہ خرید لے ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کر رہی ہے لیکن جب ٹریفک پولیس سختی کرتی ہے تو شہری ویڈیو بنا کر شوشل میڈیا پر ڈال دیتے ہیں اور ہم پر دباؤ ڈالا جاتا ہے لیکن ٹریفک پولیس کسی کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ جنوری سے اب تک ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 4 ہزار مقدمات درج کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں ون وہیلنگ کا کلچر بڑھتا جا رہا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی، انھوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے اسکول وین میں سی این جی سلنڈر کے خلاف کارروائیاں کی ہیں لیکن ساتھ ہی سلنڈر لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی ضرروت ہے


اپنا تبصرہ لکھیں