بعمر شریف نے ڈیلس میں ”قہقہوں کی رات”شو میںحاضرین کو ہنسا ہنساکر لوٹ پوٹ کر دیا


بعمر شریف نے ڈیلس میں ”قہقہوں کی رات”شو میںحاضرین کو ہنسا ہنساکر لوٹ
پوٹ کر دیا
ڈیلس میں سولڈآئوڈشو نے عوامی محبت کا نمونہ پیش کیا ہے، آنے والے اور نہ
آنے والے سب کا شکرگزار ہوں،عمر شریف
کمیونٹی سے انٹرنیشنل پروموٹرز،ناصر صدیقی، تنویرلاکھانی، مقامی پروموٹرز
سیم ٹھکر، وشالی ٹھکر اور حسین اجانی کا اظہارتشکر
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)پاکستان کے مشہورکامیڈی کنگ عمر شریف نے
اپنی ٹیم کے ہمراہ جس میںمعروف مزاحیہ اداکارہ زیبا شہباز، نعیمہ گاراج،
تبو خان، عرفان ملک،علی حسن،زرین غزل شامل تھے کے ہمراہ ڈیلس میں”قہقہوں
کی رات” سجائی،اس قہقہوں بھرے پروگرام کوناصر صدیقی اور تنویر صدیقی کی
جانب سے آرگنائز کیاگیا تھا،جبکہ فن ایشیاء کی جانب سے یہ شو پیش کیا
گیا، یوایس آئی اے اور ناصر صدیقی حبا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے امریکہ میں
ہونے والا یہ پہلا گروام تھا جو کہ سولڈ آئوٹ تھا، ڈیلس میںموجود
پاکستانی اورانڈین کمیونٹی کے افراد بڑی تعدادمیں اس قہقہوں بھری نائٹ
میں شریک ہوئے اور عمر شریف کے طنز ومزاح پرمبنیٰ اس پروگرام میںشرکت
کی،تین گھنٹوںپرمشتمل اس پروگرام میں عمر شریف طنز ومزاح کے ذریعے شگوفے
چھوڑے اور حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے، انٹرنیشنل پروموٹرز
ناصرصدیق اور تنویر لاکھانی اور حسین اجانی نے اسموقر پر ڈیلس کی عوام کا
اظہار تشکرکیا، جنہوں نے اس شو کو سولڈ آئوٹ کرکے اپنی بھر پورمحبت کا
اظہار کیا،فن ایشیا کے مالکان سیم ٹھکر اور وشالی ٹھکر کا کہناتھا کہ فن
ایشیا ہمیشہ کمیونٹی کو ایکساتھ لے کر چلا ہے اور آئندہ بھی ایک ساتھ لے
کر چلتا رہے گا، اس موقع پر اسٹیج شو کے ڈائریکٹرفرقان حیدرنے کہاکہ اس
اسٹیج شو میںنہ صرف سامنے نظر آنے والے فنکاروں بلکہ بیگ رائونڈمیںموسیقی
اور دیگرلوازمات پرکام کرنے والے فنکاروں نے بھی بہت اچھی پرفارمنس دی جس
پر وہ ان کو ان کے کام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں