بصارت سے محروم پاکستان کے پہلے سول جج یوسف سلیم نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔
سوشل میڈیا پر سول جج یوسف سلیم کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر صارفین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمنائیں پیش کیں۔
یوسف سلیم نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی اعلیٰ تعلیم میں گول میڈل حاصل کیا تھا لیکن ٹاپ پوزیشن کے باوجود بصارت سے محرومی پر انہیں سول جج کے عہدے کے لیے اہل قرار نہیں دیا گیا تھا۔
بعدازاں انہوں نے فیڈرل سول سروسز سسٹم کو چیلنج کیا اور پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کردیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے کا نوٹس لیا اور سلیم یوسف کے حق میں فیصلہ سنایا۔
سلیم یوسف نے 26 جون 2018 کو پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں سول جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔