بش فائر: وسیم اکرم بھی متاثرین کی مدد میں پیش پیش، امدادی میچ کھیلیں گے


سڈنی: 

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کیلیے امدادی میچ کھیلیں گے۔

بش فائر کرکٹ بیش میچ بگ بیش فائنل سے قبل کھیلا جائے گا اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی امدادی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔ وسیم اکرم نے خود ہی اس میچ کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تھی جبکہ بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ بھی اس میچ کا حصہ بنیں گے۔

امدادی میچ شین وارن اور رکی پونٹنگ الیون کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں مائیک ہسی ، بریڈ ہیڈن، اینڈریو سائمنڈز اور میتھیو ہیڈن جیسے کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں