بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری

بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں، طلال چوہدری


مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ، ہیرے، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے ہضم کی وہ ہو نہیں پا رہی ہے اور پی ٹی آئی اس معاملے کو بڑھا چڑھا کے پیش کرنا چاہتی ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی سمجھتی ہیں کہ ان کی صحت اس 300 کنال میں ٹھیک نہیں تو انہیں عمران خان کی طرح اڈیالہ بھیج دیں تاکہ انہیں بھی دیسی مرغی کھلائی جائے، ورزش کروائی جائے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جب ان کو جیل نہیں جانا، چوری کے باوجود اپنی گھر اور محل میں رہنا ہے، اپنی مرضی کا کھانا کھانا ہے اور چوری نا کرنے کا کوئی ثبوت بھی نہیں دینا تو صحت کا بہانا بنا کر کسی طرح ضمانت کروانے کا بہانہ ہی بنایا جاسکتا ہے۔

طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان کے لوگ اور عدالتیں جانتی ہیں کہ اس طرح کی بدہضمی تب ختم ہوگی جب ہیرے، ہار، 190 ملین پاؤنڈز کی رقم بر آمد ہو گی، میں پی ٹی آئی کے پراپیگنڈہ کی تردید کرتا ہوں اور ان کے معالج نے بھی تصدیق کی ہے کہ بشری بی بی کی صحت ہشاش بشاش اور بہترین ہے اور ان کو کوئی تکلیف نہیں سوائے اس کے کہ وہ 190 ملین پاؤنڈز کو ہضم کرنا چاہتی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں