بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کا سی ٹی اسکین کلیئر آگیا

بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کا سی ٹی اسکین کلیئر آگیا


پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کا سی ٹی اسکین کلیئر آگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی رپورٹ کلیئر آئی ہے، دونوں کھلاڑی گزشتہ رات ٹریفک حادثے میں معمولی زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد فوری طور پر دونوں کھلاڑیوں کے سر کا سی ٹی اسکین کرایا گیا تھا۔

 پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز پلیئرز ان دنوں کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک ہیں، دونوں کھلاڑی جمعہ کی شب چائے پینے نکلیں تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے لگایا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں