یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے بریگزٹ منصوبے کو آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں خاص جگہ ہو گی۔
برسلز میں آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکار سے ملاقات کے بعد بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے بریگزٹ معاملے پر کسی بھی معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی صورت میں یورپی یونین شمالی آئرلینڈ اور ریپبلک آئرلینڈ کے درمیان کسی آہنی سرحد کی مخالفت پر زور دے گا۔
ڈونلڈ ٹسک اور ریپبلک آئرلینڈ کے وزیراعظم کی حتٰی الامکان کوشش ہے کہ کسی ڈیل کے بغیر بریگزٹ کا معاہدہ طے پا جائے۔
دونوں رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد آئرش وزیراعظم نے مائیک اپنے سامنے کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ آپ کو خوفناک مشکل میں ڈال دے گا جس پر ڈونلڈ ٹسک نے بھی ان کے جملے کی تائید کی۔
بعدازاں ڈونلڈ ٹسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے لکھا کہ میں پریشان ہوں کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے بریگزٹ کو آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں جگہ کیسی ہو گی؟
خیال رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل پر دسمبر 2017 میں دستخط ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے اب تک معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے۔