لندن:
سابق آسٹریلوی پیسر بریٹ لی نے ورلڈکپ کے لیے اپنے 3 فیورٹ اور حریف ٹیموں کےلیےخطرہ بنانے والے بولرز کےنام بتادیئے لیکن کوئی پاکستان بولر ابھی تک بریٹ لی کو متاثر نہیں کرسکا۔
اپنی طوفانی گیندوں سے حریف بیٹسمینوں کو تگنی کا ناچ نچوانے والے سابق پیسر بریٹ لی نے دو آسٹریلوی اور ایک بھارتی بولرز کو سراہا ہے۔ ان کے خیال میں آسٹریلوی ٹیم کے پاس مچل اسٹارک کی شکل میں ایک کامیاب بولر موجود ہے، ماضی کی طرح اسٹارک اب بھی اپنی رفتار، لائن، لینگتھ اور مہارت سے آسٹریلوی ٹیم کے لیے فتح گر بولر ثابت ہوسکتا ہے۔
بریٹ لی کی نظر میں بھارتی بولر جسپریت بھمرا بہت ہی زبردست ہے،اس کا ریکارڈ نہایت شاندار ہے جبکہ وہ نئی اور پرانی بال پر مہارت رکھنے کے ساتھ یارکرز کرنے میں بھی کمال رکھتاہے۔ بریٹ لی نے آسٹریلوی ٹیم ہی کے پیٹ کمنز کو تیسرے نمبر پر رکھا ہے۔ ان کے نزدیک کمنز ہر لحاط سے ایک مکمل پیکج بولر ہے