سابق آسٹریلین اسپیڈ اسٹار بریٹ لی بھی پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بولنگ کے معترف ہو گئے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں نسیم شاہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنی تیز رفتار بولنگ سے کرکٹ حلقوں میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ تو میچ سے پہلے ہو گا لیکن نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ضرور ہوں گے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر بریٹ لی کا نسیم شاہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ نسیم شاہ اتنی کم عمری میں بہت سمجھ دار بولر ہے، نوجوان فاسٹ بولر گیند کو دونوں جانب سوئنگ کرانے کا فن جانتا ہے۔