بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کے بعد سیم اصغری میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز

بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کے بعد سیم اصغری میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز


معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کے بعد سیم اصغری میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

سیم اصغری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے تین مختلف انداز میں تین تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہیں پہلی تصویر میں سرمئی وِگ اور مونچھوں کے ساتھ، دوسری تصویر میں سن گلاسز اور گھونگریالے بھورے بالوں والی وِگ پہنے جبکہ تیسری تصویر میں ہلکے بھورے رنگ کی وِگ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی اس مزاحیہ انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ پاپرازی فوٹوگرافرز کی توجہ سے بچنے کے لیے میری ان تین تصاویر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے میں مدد کریں۔

بریٹنی اسپیئرز سے علیحدگی کے بعد سیم اصغری میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز

سیم اصغری کی یہ مزاحیہ انسٹا اسٹوری اس وقت سامنے آئی ہے جب اُنہوں نے اپنی اہلیہ، گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز سے باقاعدہ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ معروف امریکی گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کی سیم اصغری سے بھی شادی ناکام ہوگئی، 6 سال سے قائم محبت اور 13 ماہ کی شادی کا رشتہ طلاق تک پہنچ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز کے شوہر سیم اصغری نے علیحدگی کی درخواست لاس اینجلس کاؤنٹی کی کورٹ میں دائر کردی ہے۔

سیم اصغری نے گلوکارہ بریٹنی اسپیئرز پر گھریلو ملازم کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بریٹنی کے ساتھ سفر انجام کو پہنچ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بریٹنی اسپیئرز نے شوہر کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں