برلن میراتھن میں ایتھوپیا کے ایتھلیٹس چھائے رہے، مردوں اور خواتین کی دوڑ میں فتح حاصل کرلی۔
ایتھوپیا کے 24 سالہ ملکیسا مینگیشا نے کینیا کے سائبرین کوٹ کو صرف پانچ سیکنڈز سے ہرا کردو گھنٹے تین منٹ 17 سیکنڈز میں مینز ایونٹ میں کامیابی حاصل کی، ایتھوپیا ہی کے ہیمانوٹ الیو تیسرے نمبر پر رہے۔
ویمن ایونٹ میں ایتھوپیا ہی کی 26 سالہ ٹائیگسٹ کیتیما دو گھنٹے 16 منٹ 42 سیکنڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہیں، ان کی ہم وطن میسٹاوٹ فکیر اور بوسینا مولاتی بالترتیب دوئم اور سوئم رہیں۔