برطانیہ کا بنگلادیش کی صورتحال پر اظہار تشویش

برطانیہ کا بنگلادیش کی صورتحال پر اظہار تشویش


بنگلادیش کی صورتحال پر برطانیہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ لندن سے برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ بنگلادیش میں حالیہ دنوں کی پُرتشدد صورتحال پر گہری تشویش رہی ہے۔ 

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بنا کسی تشدد کے پُرامن احتجاج کے حق کا تحفظ ہر حال میں ہونا چاہیے۔

ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بنگلادیش میں گرفتار پُرامن مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔

انھوں نے مزید مطالبہ کیا کہ بنگلہ دیش میں جمہوریت کی بالادستی، امن اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔


اپنا تبصرہ لکھیں