برطانیہ میں مارگیج ادا کرنے والوں کو بڑا ریلیف، شرح سود میں کمی کردی گئی

برطانیہ میں مارگیج ادا کرنے والوں کو بڑا ریلیف، شرح سود میں کمی کردی گئی


برطانیہ میں مارگیج ادا کرنے والوں کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے سود کی شرح 5.25 سے کم کرکے 5 فیصد کردی۔ 

بینک آف انگلینڈ نے سود میں کمی 4 سال میں پہلی بار کی ہے۔ آخری بار شرح سود میں کمی کورونا وباء کے دوران مارچ 2020ء میں کی گئی تھی۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق  برطانیہ میں شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر تھی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں کمی کیلئے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں مسلسل اضافہ کیا تھا۔ برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بھی بینک کے ہدف کے مطابق 2 فیصد ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں