برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں، شہباز شریف


 لندن: 

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے، اگر میں نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو الزام لگانے والے ثبوت قوم کے سامنے پیش کریں، ورنہ قوم جھوٹ بول کر گمراہ کرنے والوں سے حساب لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم صبح سے رات تک جھوٹ بولتے ہیں اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں، عمران نیازی صاحب سر سے پاؤں تک دروغ گوئی کا شکار ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میرے زیادہ تر ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جو جلد مکمل ہو جائیں گے، امید ہے بجٹ سیشن سے پہلے وطن میں ہوں گا


اپنا تبصرہ لکھیں