انگلينڈ ميں 12 دسمبر کو عام انتخابات ہو رہے ہيں، اس بار پاکستانی نژاد برطانوی شہريوں کی ريکارڈ تعداد اليکشن ميں حصہ لے رہی ہے۔ کنزر ويٹو پارٹی نے پاکستانيوں کو سب سے زيادہ ٹکٹ ديئے، جس کی تعداد 20 ہے۔
انتخابات میں 70 پاکستانی نژاد برطانوی شہری اميدوار ہيں،جو اب تک کی ريکارڈ تعداد ہے۔ کنزر ويٹو پارٹی نے سب سے زیادہ20 پاکستانیوں کو ٹکٹ ديئے، جب کہ لیبر نے 19 پاکستانیوں کو میدان میں اتارا ہے۔
برطانیہ کی پہلی پاکستانی نژاد خاتون وزير سعیدہ وارثی اور حکومتی کابينہ کے رکن ساجد جاوید کا تعلق بھی کنزر ویٹیو پارٹی سے ہے۔
گزشتہ اسمبلی کے وزیر ٹرانسپورٹ نصرت غنی بھی کنزر ويٹو پارٹی سے ہيں۔ امیدواروں کی اس فہرست ميں ثاقب بھٹی شامل ہیں۔ جو گریٹر برمنگھم کی چیمبر آف کامرس کے پہلے مسلم صدر ہیں۔
لیبر پارٹی نے 19 پاکستانيوں کو ٹکٹ ديئے ہيں۔ پہلے پاکستانی نژاد برطانوی وزير چوہدری محمد سرور کا تعلق لیبر پارٹی سے تھا۔ موجودہ مئیر لندن صادق خان۔، مانچسٹر کے سابق لارڈ مئیر افضل خان، سینیر ترین پاکستانی نژاد مسلمان رکن پارلیمنٹ خالد محمود اورناز شاہ بھی لبرل پارٹی سے ہيں۔
لیبر ڈیمو کریٹس پارٹی نے 12 پاکستانيوں کو ٹکٹ دیئے ہيں۔ ان میں حنا بخاری، حمیرا ملک، طارق محمود، حنا ملک، خلیل یوسف ، عائشہ میر، صالحہ احسن ، ظفر حق، وحید رفیق، کامران حسین، جاوید بشیراور فیضان رحمان شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بریگزٹ پارٹی ، گرین پارٹی ، دیگر چھوٹی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے بھی کئی برٹش پاکستانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔