برطانیہ:پولیس اہلکار پر کھانسنا شہری کو مہنگا پڑ گیا

برطانیہ:پولیس اہلکار پر کھانسنا شہری کو مہنگا پڑ گیا


رطانیہ میں پولیس اہلکاروں پر کھانسنے کے الزام میں گرفتار ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

یہ واقعہ ہالی فیکس میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شخص ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر کھانسنے کے بعد فرار ہونے لگا تو اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم نے کھانسنے کے بعد کہا کہ مجھے کورونا وائرس ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی اور ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

برطانیہ میں جان بوجھ کر کھانسنا جرم قرار، 2 سال قید کی سزا ہوگی

دوسری جانب برطانیہ بھر میں پولیس نے ناکے لگا کر لوگوں کو گھروں سے بلا وجہ باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے ۔

پولیس نے عوام سے لاک ڈاؤن کی صورتحال میں گھروں پر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئےلوگ احکامات پرعمل کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں