برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی امریکی صدر جو بائیڈن سے پہلی ملاقات

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی امریکی صدر جو بائیڈن سے پہلی ملاقات


برطانیہ کے نو منتخب وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی پہلی ملاقات ہوئی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس موقع پر اسٹارمر اور بائیڈن نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ نو منتخب برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نیٹو کی 75 ویں سالگرہ کے سربراہی اجلاس کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں