برطانوی شاہی جوڑے کا رواں سال 5 روزہ دورہ پاکستان میڈیا کی خبروں میں رہا، پاکستان میں اپنے قیام کے دوران جوڑے نے اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور گلگت بلتستان کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن ہر ایونٹ کے دوران مشرقی طرز کے ملبوسات میں نہایت دلکش نظر آئیں۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے کئی نامور پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات کا انتخاب کرکے پورے پاکستان کا دل جیت لیا۔
رواں سال 14 اکتوبر کو جب کیٹ پاکستان پہنچیں تو انہوں نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، اس کے بعد وہ پاکستانی ڈیزائنر ماہین خان، گل آحمد آئیڈیاز، خدیجہ شاہ کے برانڈ اعلان کے ملبوسات میں نظر آئیں۔
شہزادی کیٹ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے سپورٹ اور ان کے ملبوسات کا شکریہ ایک خط تحریر کرکے کیا۔
Some of HRH’s pictures from the day she wore Élan @elantweets to the sos village to spend quality time with the kids there. I absolutely adored Princess Diana growing up, and I’m just ecstatic that the Duchess is more and more like her @KensingtonRoyal
کیٹ مڈلٹن نے خدیجہ شاہ کے نام شکریہ کا ایک خط لکھا جس کی تصویر ڈیزائنر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔
برطانوی شہزادی نے اپنے خط میں لکھا کہ ‘دورہ پاکستان میں میری مدد کا بےحد شکریہ’، شہزادی کے مطابق وہ ڈیزائنر اور ان کی ٹیم کی بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ان کے لیے اتنے بہترین ملبوسات تیار کیے۔
شہزادی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملبوسات بےحد پسند آئے۔
I was delighted to have even been considered, this is just humbling to a whole different level. However what’s most commendable is the consideration, grace and thoughtfulness of HRH the Duchess Catherine, it is no wonder that she is so respected and beloved @KensingtonRoyal
کیٹ مڈلٹن نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ ‘پاکستان ایک بہترین ملک ہے، جہاں آکر ان دونوں کو بےحد مزح آیا’۔
اپنے خط میں شہزادی نے دوبارہ پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اس خط کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے لکھا کہ ‘اس ہی بات کی بےحد خوشی ہے کہ میرا انتخاب کیا گیا’۔
خیال رہے کہ 5 روزہ دورے کے دوران ڈیوک اور ڈچر آف کیمبرج کافی مصروف رہے، انہوں نے لاہور میں نیشنل اکیڈمی آف کرکٹ میں کچھ دیر کرکٹ کھیلنے سے لے کر پاکستان کی معروف شخصیات سے ملاقات تک۔
اس دورے کے دوران شہزادہ ولیم نے زیادہ تر پینٹ شرٹ کو ہی ترجیح دی مگر ایک موقع پر وہ نعمان عارفین کی ڈیزائن کردہ شیروانی پہنے بھی نظر آئے تھے۔