لندن: شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کے پروٹول کی زد میں آکر 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ پیر کے روز تقریب میں شرکت کے لیے لندن سے ونڈسر جا رہے تھے کہ ان کی حفاظت کے لیے موجود پروٹوکول میں کیمبرج پولیس ٹریفک کلیئر کروارہی تھی اور یہ حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 83 سالہ بزرگ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 83 سالہ آئرین نامی بزرگ خاتون پولیس کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے باعث شدید زخمی ہوئی جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
برطانوی میڈیا کا کہناہے کہ خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
شاہی جوڑے نے اس حادثے پر شدید افسوس کا اظہار اور معذرت کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کے لیے ہمارے دل میں بہت ہمدردی ہے، جب تک بزرگ خاتون مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوجاتی ہم ان کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہیں اور ان سے رابطے میں رہیں گے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ اس حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون اور اور متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمیں ہمدردی ہے تاہم فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں