برطانوی سفارتخانے کے وفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

برطانوی سفارتخانے کے وفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ


 راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے سلسلے میں برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

پانچ ارکان پر مشتمل برطانوی سفارتخانے کے وفد نے اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد نے سیکورٹی کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی سفارت خانےے اسٹیڈیم کے دورے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 26 نومبر کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز یکم دسمبر سے راولپنڈی میں ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز ملتان اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں