برطانوی خاتون اینکر کے اغوا، زیادتی اور قتل کا منصوبہ امریکی خفیہ افسر نے ناکام بنادیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کیس کی سماعت برطانیہ کی عدالت میں جاری ہے، گیون پلمب نامی ملزم جو کہ شاپنگ سینٹر کا سیکیورٹی گارڈ ہے اس پر الزام ہے کہ اس نے برطانیہ کی ٹی وی پریزینٹر ہولی ولوبی کو اغوا، زیادتی اور قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم 2021ء سے 2023ء کے درمیان خاتون اینکر کے قتل کی منصوبہ بندی کرتا رہا جس کے لیے اس نے دھاتی کیبل، ایک چاقو اور کلوروفارم خریدا تھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے خاتون اینکر کی 10 ہزار سے زائد تصاویر بھی ملی ہیں۔
ملزم نے امریکا میں مقیم ایک خفیہ پولیس افسر کو آن لائن اپنا منصوبہ بھی بتایا تھا اور قتل اور اغوا کے حوالے سے خریدا گیا سامان بھی دکھایا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا پولیس افسر کی جانب سے برطانوی پولیس کو مطلع کرنے کے بعد ملزم کو 2023ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملزم نے تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ اس کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملزم کو پہلے بھی خواتین کو اغوا کے 2 مقدمات میں سزا سنائی جاچکی ہے۔